معہد البنات الاسلامی میں 10 روزہ سالانہ مسابقات اختتام پذیر

Annual Awards Ceremonies

Annual Awards Ceremonies

مظفر نگر: معہد البنات الاسلامی مظفر نگر کی مصطفی کالونی کا لڑکیوں کا ایک معیاری ادارہ ہے، جو اپنی محنتوں کے نتیجہ میں روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے، سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی ادارہ میں طالبات میں مختلف موضوعات پر دس روزہ مسابقات مسلسل چلنے کے بعد آج اختتام پذیر ہوئے، 22 فروری کو پہلا مسابقہ حدیث منعقد ہوا جس میں حکم منتخب کئے گئے مولانا محمد احمد قاسمی، مولانا محمد گلزار قاسمی 22 فروری کو دوسری نششت میں مسابقہ دعاء کے لئے حکم مولانا طاہر قاسمی، مولانا شاہد قاسمی 23 فروری کو مسابقہ نماز کے لئے مولانا طاہر قاسمی ، قاری عبد الماجد، حکم منتخب ہوئے، 23 فروری دوسری نششت مسابقہ اسلامک کوئز جس میں حکم مولانا رضی الرحمان قاسمی، مولانا عبد اللہ قاسمی، 24 فروری مسابقہ صحافت جس میں حکم مولانا موسی قاسمی، مولانا ثناء الحق قاسمی منتخب ہوئے دوسری نششت مسابقہ خطابت جو میں مولانا طاہر قاسمی، مولانا محبوب قاسمی حکم منتخب ہوئے، ٢٥فروری مسابقہ حدیث جس میں حکم مولانا تنویر اختر قاسمی، مولانا عبد الخالق قاسمی منتخب ہوئے، دوسری نششت مسابقہ دعاء جس کے لئے حکم مولانا رحمان الحق قاسمی، مولانا ثاقب قاسمی منتخب ہوئے۔

د س یوم تک چلنے والے اس پروگرام میں ادارہ کی تین سو پچاس طالبات نے حصہ لیا جن میں مسابقہ حدیث میں گل افشاں اول ، نازیہ خالد دویم، فرحت دلشاد سوئم، مسابقہ دعاء میں حناء حسنین اول، ریحانہ اکرم دوئم، ادیبہ افضل سوئم، مسابقہ نماز حناء حسنین، ریحانہ اکرم، طیبہ شمشاد اول، ادیبہ افضال دوئم، سمیہ محمد احمد سوئم، اسلامک کوئز مسیحہ افضل اول، گلشانہ ارشاددوئم، آمنہ عادل ، فرحت دلشاد ،خجستہ صلا ح الدین سوئم، مسابقہ صحافت میں دانش گلفام، رقیہ سعید اول ، فرحت دلشاد ،ریحانہ اکرم دوئم، سمیہ محمد احمد سوئم، مسابقہ خطابت میں عائشہ حبیب الرحمان اول، نور صباء زبیر احمد دوئم، مہر النساء ارشد سوئم اس موقع پر مسابقہ میں حصہ لینے والی طالبات میں ایک شوق اور جذبہ دیکھنے کو ملا یہ سب ادارہ کے مدیر اعلی مولانا اکرم ندوی کے اخلاص اور محنتوں کا نتیجہ ہے، مولانا نے یہ ایک ایسا پروگرام منعقد کیا ہے جس سے طالبات میں علم دین کے علاوہ دنیوی علم حاصل کرنے کا اور تاریخ اسلام پر مطالعہ کرنے کا ایک شوق اور جذبہ پیدا ہوگا۔

اس دس روزہ پروگرام کی سرپرستی داعئی اسلام مولانا کلیم صدیقی نے اول تا آخیر کی پروگرام کی اول روز سے مکمل نظامت مولانا عبد اللہ قاسمی ، مولانا رضی الرحما قاسمی نے مشترکہ طور پر بحسن و خوبی انجام دی،اور آخری پروگرام میں نعت نبی کا نذرانہ قاری شاہد ارمان نے پیش کیا پروگرام کے آخری دن اپنے صدارتی خطاب میں مولانا محمد واصف نے طالبات کو نصیحت آمیز تقریر کی اور کہا کہ معاشرہ میں عورتوں کا اہم کردار ہے، طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بچیوں آپ معاشرہ کا وہ حصہ ہیں کہ آپ اگر طے کرلیں تو معاشرہ کے حالات کو بد ل سکتی ہیں ، عورتوں میں حرص کا مادہ زیادہ پایا جاتا ہے اس لئے کہ جب شادی وغیرہ میں ہمارے معاشرہ کی عورتیں شامل ہوتی ہیں تو وہاں فیشن پر نظر رہتی ہے اور پھر کوشش یہ کرتی ہیں کہ میں اس سے بھی اچھا فیشن کرونگی ہمیں یہ سب نہیں کرنا ہے بلکہ ہمیں تو اس کی مخالفت کرنی ہے اور ہر جگہ وہ دعوت پیش کرنی ہے جس کی آج تمہیں تعلیم دیجا رہی ہے ، صحابیات کی زندگی کو سامنے رکھکر ہمیں زندگی گزارنی ہے مولانا نے معہد البنات کے اساتذہ و استانیوں کی محنتوں کو سراہا او رکہا کہ ایسے نازک دور میں جہاں لڑکوں کی تعلیم کے اوپر غور اور خصوصی توجہ دیجاتی ہے اس سے کہیں زیادہ لڑکیوں کی تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کی اور تعلیمی معیار کو بلند تر بنانے کی سخت ضرورت ہے، اس موقع پر مولانا اقبال رشیدی، رضی الرحمان قاسمی، محمد لقمان ندوی، مولانا امجد قاسمی، محمد احمد قاسمی، حافظ مسلم، ان کے علاوہ ادارہ کی استانیوں نے طالبات کی کامیابی اور ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا آخیر میں ادارہ کے مدیر اعلی مولانا اکرم ندوی نے تمام آنے والے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔