واشنگٹن (جیوڈیسک) اداکار وینا ملک کی مہندی کی رسم واشنگٹن میں ادا کر دی گئی۔ وینا کہتی ہیں اصل رسم تو پاکستان میں ادا کی جائے گی۔ سنہرے لبا س میں سر کو جھکائے، وینا اپنے دلہا اسد خان کے ساتھ آئیں تو ان کی مسکراہٹ، تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔
وینا کو اسد کے ساتھ بٹھایا گیا اور انہیں زرد آنچل اْڑھا دیا گیا، یوں مہندی کی رسم شروع ہوئی۔ خوشی کا موقع ہو اور رقص نا ہو!! یہ تو ہو نہیں سکتا۔ ایسے میں دلہا کیوں پیچھے رہے۔ انہوں نے بھی دل کھول کے خٹک رقص کیا۔
اس موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ یہ تقریب تو چھ بھی نہیں، پکچر ابھی باقی ہے، اصل تقریب تو پاکستان میں ہوگی، پورے دھوم دھڑکے کے ساتھ۔۔