لندن (جیوڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردنے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے گراؤنڈ کا دورہ کر کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کر لیا۔
انہوں نے گزشتہ روز ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم کا رخ کیا جہاں انہیں فٹ بال اسکلز دکھانے کا بھی موقع ملا۔ٹوئٹر پر ان لمحات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک یادگار دن تھا اور جلد یہاں برا ہ راست میچ کا نظارہ بھی کروں گا انہیں ریان گگز کی دست خط شدہ ٹی شرٹ بھی پیش کی گئی۔