مہندراسنگھ دھونی نے پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا

Mahendra Dhoni

Mahendra Dhoni

دبئی (جیوڈیسک) بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی نے پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا، جبکہ آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کر دیا۔ آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے مہندرا سنگھ دھونی، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیرز، مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کے درمیان مقابلہ تھا۔

دنیا بھر کے فینز نے پسندیدہ کرکٹر کو ووٹ کیا، قرعہ نکلا مہندرا سنگھ دھونی کے نام۔ دوسری جانب آئی سی سی نے سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ون ڈے ٹیم کا کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بنایا گیا، ٹیم میں پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل بھی شامل ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، تلکارتنے دلشان، شیکھر دھون، ہاشم آملہ، کمار سنگا کارا، اے بی ڈی ویلیرز، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جڈیجہ، سعید اجمل، مچل اسٹارک، جیمز اینڈرسن اور لسیتھ مالینگا۔

مچل میک کلینیگن کو بارہواں کھلاڑی بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، الیسٹرکک کو کپتان بنایا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں چتیشور پجارا، ہاشم آملہ، مائیکل کلارک، مائیکل ہسی، اے بی ڈی ویلیرز، مہندرا سنگھ دھونی، گریم سوان، جیمز اینڈرسن، ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر۔ ایشون بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے۔