سڈنی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی بطور کپتان ذمہ داری نبھائیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔ بھارتی بورڈ کے مطابق ون ڈے اور ٹی 20 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی دھونی کریں گے جبکہ آسڑیلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
مہندرا سنگھ دھونی نے 2005ء میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کیا۔ انہوں نے 90 ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں بھارتی کپتان نے 33 نصف سنچریوں اور 6 سنچریوں سے 4876 رنز جوڑ رکھے ہیں۔