کراچی (جیوڈیسک) عید کے بعد بھارتی فلم ڈائریکٹر گلزار، ویشال بھردواج، مہیش بھٹ، شتروگھن سنہا سمیت کئی فنکار پاکستان آئینگے جو پاکستان میں اپنے دوست احباب اور ڈرامہ، میوزک اور فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سے ملاقاتیں کرینگے جب کہ پاکستان اور بھارت کے فنکاروں سے مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق متعدادبھارتی فنکارپاکستانی ٹی وی ڈراموں اور میوزک انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے خواہاں ہیں ماضی میں پاکستانی فنکاروں نے انڈین فلم انڈسٹری میں اپنے کام سے تہلکہ مچایا جو آج بھی فلم انڈسٹری کی تاریخ کاحصہ ہیں اب دیکھنایہ ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان فلم ،میوزک، اور ڈرامے پرکب تک کام شروع ہو گا۔