بدین (عمران عباس) ہندو برادری کے روحانی پیشوا بابا شری ماتنگ دیو کے جنم دن کے موقع پر مہیشوری برادری کی جانب سے گاوں ماٹی ڈکن مین تین روزہ سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کراچی سے مہیشوری برادری کے ہزاروں یاتریوں جن مین خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی نے مکمل آزادی اور مذہبی عقیدو احترام کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر خواتین کی سرخ چنری اور سفید پوند کے خصوصی لباس نے ویرانے میں چار چاند لگا دیئے ،میلے کے موقع پر کراچی سے آنے والی مھیشوری برادری نے اپنی رہائش کے لیئے وسیع پنڈال لگا رکھا تھا، میلے کے موقع پر تمام انتظامات اپنی مدد آپ کے تحت کیئے گئے تھے اکثر یاتری پینے کے پانی بجلی اور پختہ راستے نے ہونے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کی شکایات کرتے دکھائی دیئے۔
زائرین کا کہنا ہے کے درگاہ پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی درگاہ تک رسائی کے عمل کو آسان بنیایا جائے تاکے وہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں بھی اپنی مذہبی رسومات کو با آسانی ادا کر سکیں۔