لندن (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی سب سے زیادہ پرکشش خواتین کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
ایشیا کی 50 سب سے زیادہ پر کشش خواتین کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایشیا کی سب سے زیادہ پرکشش خاتون ہیں جس کے بعد دوسرا نمبر بھارتی ٹی وی اداکارہ ثانیا ارانی اور تیسرا پر اداکارہ دھرشتی دھمی کا ہے۔
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون چوتھے ، باربی ڈول کترینہ کیف پانچویں نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستانی ڈراموں کے بعد بالی ووڈ میں کنگ شاہ رخ خان کی فلم سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ ماہر ہ خان نے کئی نامور اداکاراؤں مادھوری ڈکشٹ، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا، بپاشاباسو اور شردھا کپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں 10 ویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ سے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گی۔