پشاور (جیوڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔
محمود خان اچکزئی کے بیان کے خلاف پی ٹی آئی کے ایم ایز نے تحریک التواء خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں ان کے بیان کو خیبرپختونخوا کے عوام کے خلاف سازش قرار دیا گیا ہے۔
ایم پی اے فضل الٰہی، عارف احمد زئی اور ایم پی اے محمود جان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے بیان سے یہاں کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
ایسے ہی بیانات سے مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ ہوا اس بیان پرسخت کارروائی ہونی چاہئے۔ تحریک التواء پر بحث خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں کی جائے گی جو رواں ماہ بلائے جانے کا امکان ہے۔