تہران (جیوڈیسک) ایران کے سخت گیر سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ آج بدھ بارہ اپریل کو انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
احمدی نژاد نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ سپریم رہنما آیت العظمیٰ خامنہ ای نے انہیں الیکشن میں شریک ہونے سے منع کیا ہے۔
موجودہ صدر حسن روحانی دوسری مدتِ صدارت کے امیدوار بننے کے اہل ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔
محمود احمدی نژاد سن 2005 سے لیکر سن 2013 تک ایرانی صدر رہ چکے ہیں۔ ایرانی صدارتی انتخابات انیس مئی کو ہوں گے۔