لاہور (جیوڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں پروفیسر سلمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی ہے۔
لاہور میں تھانہ ڈیفنس کی پولیس نے ملزم پروفیسر سلیمان کو کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ابھی آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے۔ اس لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔
دوران سماعت ملزم کی جانب سے عدالت میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔