تلہار (نمائندہ) تلہار کے ٹنڈو باگو اسٹاپ پر مسافر بس کھڑی کرنے کے معاملے پر بیوپاری اقبال خواجہ کے بیٹے آصف نے ٹرانسپورٹر محمد ہارون کھٹی کو وٹہ مار کر شدید زخمی کر دیا جھگڑے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے مشتعل ہوکر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے ٹنڈو باگو مین روڈ بلاک کردی جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہوگئی اور مسافروں خصوصن نویں جماعت کے پیپر سے واپس گھر جانے والے طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے زخمی کے بھائی ندیم کھٹی نے بتایا کہ پولیس ہماری رپورٹ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے ہم سے زیادتی ہوئی ہے گذشتہ 30برسوں سے ہم یہاں گاڑیاں کھڑی کرتے آرہے ہیں اور ایک گاڑی کا روزانہ 100روپے بھتا بھی وصول کیا جاتا ہے۔