مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موثر انتظامات کئے جائیں مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کی فوری ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے علاقہ عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل سنے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو علاقائی سطح پر درپیش بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں بعد ازں شاہ فیصل کالونی کے مختلف مرکزی شاہراہوں اور تجاوزات مراکز کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے سڑکوں ،سروس روڈز ،فٹ پاتھوں اور چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف تجاوزات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کے قیام پر سخت برہمی اک اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے اور اس کے قیام کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri