ممبئی (جیوڈیسک) ورون دھون، نرگس فخری اور الیانا ڈی کروز کی نئی مووی ’میں تیرا ہیرو‘ کا نیا گیت جاری کر دیا گیاہے جس میں ہیرو میاں حسینہ کو اپنی جانب متوجہ کرتے نظر آرہے ہیں۔”
تیرا دھیان کدھر ہے یہ تیرا ہیرو ادھر ہے،”کے بولوں پر مبنی اس گانے کی ویڈیو میں ورون دھون موج مستی کرنے کا راگ الاپ رہے ہیں اور یہی سبق حسیناؤں کو بھی پڑھانے کی کوششوں میں مگن ہیں۔ ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی اس فلم میں ان کے بیٹے ورون دھون، نرگس فخری او ر الیانا کے ساتھ ابھی منیو سنگھ اور ایویلن شرما اہم کردار وں میں جلوہ گر ہو ہی ہیں۔
اب ورون دھون الیانااور نرگس فخری میں سے کس کو اپنی محبت کا یقین دلانا چاہ رہے ہیں یہ تو اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن اس کے لئے شائقین کواپریل تک کاانتظار کرنا پڑے گا۔