کے ڈی اے کی بحالی کے بعد کے ایم سی نے کے ڈی اے کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کو یقینی نہیں بنایا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے کی بحالی کے بعد کے ایم سی نے کے ڈی اے کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کو یقینی نہیں بنایا۔ کے ڈی اے کے افسران کو مارچ کی تنخواہ نہ مل سکی جبکہ چارچڈ پارکنگ میں 5 بار معطل ہونے والے سنیئر ڈائریکٹر اختر شیخ نے چارج سنبھال کر حاضری طلب کرنے کے احکامات جاری کرکے چارچڈ پارکنگ کی تنخواہ روک لی۔

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کے افسران و ملازمین کے دو ماہ کی تنخواہ باقی تھیں اور فروری کی تنخواہ 5اپریل کو ادا کی گئی اور مارچ کی تنخواہ تاحال نہیں دی جاسکیں جبکہ کے ایم سی محکمہ چارچڈ پارکنگ میں نئے تعینات ہونے والے سنیئر ڈائریکٹر اختر شیخ نے حاضری طلب کرلی اور مارچ کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں۔

جبکہ محکمہ کے ذرائع کے مطابق 5بار معطل ہونے والے اختر شیخ کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے معطل کیا تھا لیکن کسی انکوائری یا بحالی کے احکامات نہ ہونے پر اختر شیخ کو سنیئر ڈائریکٹر تعینات کردیا جبکہ چارچڈ پارکنگ میں گھوسٹ ملازمین کی تلاش بھی نہیں کی جارہی وہیں کے ایم سی کے اعلیٰ افسران کے اہل خانہ جو کہ کنٹریکٹ ملازمین اور گھوسٹ ہیں ان کو طلب نہیں کیا جارہا محکمہ میں موجود افسران و ملازمین کو حاضری کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے اور ان کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جا رہیں۔