مجید حکومت کی شہ خرچیوں نے ریاست کو مالی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا
Posted on February 11, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مجید حکومت کی شہ خرچیوں نے ریاست کو مالی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا مشیروں ،کوآرڈینیٹروں،وزیروں،ایڈمنسٹریٹروںاور اہلکاروںکی فوج ظفر موج کی تنخواہیں مراعات اور ٹی اے دی اے ،پٹرول ،بلات نے سرکاری خزانے کو خالی کر دیا ہے سیکرٹری مالیات حکومت کو تمام غیر ضروری عہدے داروںکو فارغ کرنے کے بارے خط لکھنے پر مجبور انتہائی ذمہ دار ذرائع کیمطابق آزاد حکومت کے سیکرٹری مالیات نے وزیر اعظم کو ریاست کی مالی زبوں حالی بارے ایک مکتوب تحریر کیا ہے۔
جس میں تمام مشیروں ،ایڈمنسٹریٹروں ،کوآرڈینیٹروں کو فارغ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ذرائع کی مطابق ان غیر ضروری عہدوں پر فائز افراد کے اوپر اٹھنے والے اخراجات اس قدر خزانے پر مالی بوجھ ہیں کہ جس کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی بھی انتہائی مشکل صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے۔
یاد رے کہ آزاد کشمیر بھر میں تمام ہسپتالوں میں ادویات پہلے ہی مفقود ہیں مریضوں کیلئے راشن کی سہولت بھی بند ہو چکی ہے تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے اس تمام صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری مالیات حکومت کو خط لکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں حکومت غیر ضروری عہدیداروں کو فارغ کرے تاکہ ریاست کا معاشی بحران کسی حد تک کم ہو سکے۔