عالیہ کو اپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کا اختیار ہے، مہیش بھٹ

Mahesh Bhatt

Mahesh Bhatt

لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ کے معروف ہدایتکار و فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میری بیٹی عالیہ بھٹ کواپنی زندگی کے تمام فیصلے لینے کااختیارحاصل ہے۔

بھارت کے معروف لمساز مہیش بھٹ نے دوران کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے اپنی تمام عمربالی وڈ کے نام وقف کردی ہے۔ ان کی بیٹی عالیہ ایک پڑھی لکھی اور سمجھدارلڑکی ہے۔

فلم انڈسٹری میں اس نے قدم رکھا اوراپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنا منفرد نام اورمقام بنایا ہے۔ اس لیے میں نے کبھی اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ لیکن جہاں بھی اس کومیری رہنمائی اوررائے کی ضرورت پیش آتی ہے تومیں اس کواپنی سمجھ کے مطابق بہترمشورہ دیتا ہوں۔جس سے اس کوفائدہ پہنچتا ہے۔