ماجد رضا غوری کا مسرور حسین میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی امام بارگاہوں کا دورہ

کراچی : ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا اورایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سے امن وامان اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے ملاقات کیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی امتیاز ابڑو،فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنانے کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے منتظمین عزاداروں پر زور دیا کہ جلوس اور مجالس عزاء کے دوران مشکوک اور شر پسند عناصر اور سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔

اگر کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران کو آگاہ کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ محرم الحرام میںبہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے تاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں امن وامان برقرار رکھیںاور مزید کہا کہ محرم الحرام میںعزاداروں کو ہر سال کی طرح امسال بھی مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے۔

تمام امام بارگاہوں، مسجدوں اور جلوس کے گذر گاہوں، اور مجالس کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی، جراثیم کش ادوویات کا چھڑکائو اور دیگر بلدیاتی امور کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلے ہر سال کی طر ح ا مسال بھی عزاداران حسین کو بہتر اور مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گیں۔

Visit Imam Bargah

Visit Imam Bargah