مجید حکومت کی کرپشن پیپلزپارٹی اور حکومت کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے
Posted on August 20, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : مجید حکومت کی کرپشن پیپلزپارٹی اور حکومت کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے مجید حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث آزادکشمیر میں جماعت اور حکومت دونوں کو شدید خطرات لاحق ہیں پیپلزپارٹی کی وفاقی قیادت جماعت اور حکومت کو بچانے کیلئے اپنا رول اداکرے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماو سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر ڈاکٹرمحمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 سالوں کے بعد جیالوں کی قربانیوں کی بدولت آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو اقتدار ملاہے آزادکشمیر کے اندر الیکشن میں کامیابی دلانے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کلیدی کردار ہے پیپلزپارٹی کی حکومت بننے پر جیالوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی لیکن پیپلزپارٹی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کارکن کش پالیسیوں اور کرپشن لوٹ مار کے باعث جیالوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔
مجید حکومت کی کرپشن لوٹ مار اور کارکن کش پالیسیوں کی وجہ سے آج آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اور حکومت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے کرپشن لوٹ مار سے حکومت اور جماعت دونوں بدنام ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی کو کھڈے لائن لگا کر غیر جماعتی لوگوں کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔
وزراء اپنی حکومت میں بے بس مجسم بنے ہوئے ہیں انہوںنے پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجید حکومت کی کرپشن لوٹ مار اور پارٹی کارکنان کش پالیسیوں کا نوٹس لیں اور جماعت اور حکومت کو بچانے کیلئے رول ادا کریں۔