ماجد خلیل جیسی شخصیات کیلئے ہر ماہ ایک شام کا انعقاد ہونا چاہئے، شیخ راشد عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف صنعتکار و سربراہ شہر قائد اتحاد پینل خلیل احمد نینی تال والا نے کہا ہے کہ ایمان دار لوگوں کو ان کا حق دلانا ثواب ہے اپنے فرائض اور کام سے بالکل غافل نہیں ہیں موقع ملا تو ایک سال میں ہی آرٹس کونسل کا نقشہ بدل دینگے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ممتاز و معروف نعت گو شاعر ماجد خلیل کے اعزاز میں شہر قائد کلچرل فورم اور نیشنل ہیرو فائونڈیشن کی جانب سے منعقد ہ شام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی ثقافتی سرگرمیاں بحال کرنا ہدف ہے ایک فرد واحد نے کروڑوں روپے لوٹ کر ادارے کو ویران کردیا۔

ماجد خلیل کا میں بڑا فین ہوں۔تقریب کے میزبان شیخ راشد عالم نے کہا کہ ماجد خلیل جیسی شخصیات کیلئے ہرماہ میں ایک شام کا انعقاد ہونا چاہیئے انشاء اللہ اگرکامیابی ملی تو آرٹس کونسل میں سیرت کانفرنس منعقد کرینگے ۔ماجدخلیل کی صحبت میں بیٹھنا بھی ہمارے لیئے اعزاز کی بات ہے ۔صدر تقریب سابق وفاقی وزیر سید صفوان اللہ نے کہا کہ ماجد خلیل کی شاعری میرے دل و دماغ میں محفوظ ہے انہوں نے نعت کے حسن کو دوبالا کردیا۔ان کی شاعری کا حسن یہ ہے کہ دل سے نکلنے والی بات شاعری میں ڈھل جاتی ہے۔نعت گو شعراء کا وجود ہمارے معاشرے میں اللہ کی رحمت ہے ۔عالمی شہرت یافتہ نعت گو شاعر ماجد خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت آرزو مقاصد کی تکمیل کیلئے ہے ۔ہمارے ہاں نعت کہنے کا ذوق بڑھ رہاہے لیکن اس کو سلیقے سے بیان کرنے کا ذوق کم ہے۔

نعت میں شاعرانہ پن کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے ۔نعت گوئی جہاں ہوتی ہے وہاں اللہ تعالی اپنے فرشتے بھیج دیتاہے ۔زندگی ایک مہلت ہے مدت نہیں۔سچا مسلمان کسی کو بد دعا نہیں دے سکتا کیونکہ بد دعاخلاف سنت ہے۔پروفیسر ہارون رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزل کی اثر انگیز ی کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ماجد خلیل کی نعت میں بڑی تاثیر ہے۔ان پر غیب سے خیالات آتے ہیں اللہ نے ان کو قوت گویائی اور طاقت قلم بہت خوب عطاکی ہے ۔تقریب کی نظامت کے فرائض رضوان صدیقی نے سرانجام دیئے۔

شہر قائد اتحاد پینل کی جانب سے منعقدہ نیاز حسین کے موقع پر خلیل احمدنینی تال والا،سابق وفاقی وزیر سید صفوان اللہ ،شیخ راشد عالم ،یاور مہدی ، ایس ایم شجاع، امین یوسف ،محمود احمد خان ،ڈاکٹر ریحانہ شاہ،اویس ادیب انصاری،عبد الباسط،ڈاکٹر شبیر حسین ،جاوید منظر ،اطہر اقبال ،سرور جاوید ،کاشف خان ،خالد ظفر ،اصغر حسین و دیگر کا گروپ

News

News