کروڑ لعل عیسن کی خبریں 23/10/2013
Posted on October 25, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مجید خان نیازی سمیت 26 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی
لیہ( نامہ نگار ) گوشوارے جمع نہ کروانے پر الیکشن کمشن آف پاکستان نے لیہ سے MPA مجید خان نیازی سمیت 26 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ گوشوارے جمع نہ کروانے پر سنیٹر فیصل رضا عابدی، مصطفی کمال ممبران قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو، شاہ جہان بلوچ، اور علینہ کے اقبال حیدر، پنجاب اسمبلی میں سے MPA مجید خان نیازی، اصغر علی ڈوگر، مسعود شفقت ، علی عباس، مسعود شفقت علی عباس، سنھد اسمبلی سے عبدالرئوف کھوسہ، غلام رسول جتوئی، سید فتح شاہ، محمد علی بھٹو، عزیزی جتوئی، بشیر احمد ہالی پوتو، جمیل بھڑگڑی، ثانیہ اور مکیش کمار ، KPK اسمبلی سے محمدعارف، محمد خان بہادر، زاہد درانی ، افتخار علی مشوان ، ضیاء اﷲ بنگش، شاہ فیصل خان اور ظہور جبکہ بلوچستان اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑکی کو زبردستی کھیت میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) لڑکی کو زبردستی کھیت میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق بستی رسید محمد شاہ عبدالغفور ماچھی کی نوجوان بیٹی رقیہ بی بی اپنی خالہ کے گھر سے اپنے گھر واپس آ رہی تھی کہ راستہ میں باجرا کے کھیت کے قریب کھڑا ہوا اوباش نوجوان محمد سلیم ولد محمد افضل کلاسرہ نے اسے بازو سے پکڑ کر زبردستی کھیت میں لے گیا اور منہ پر ہاتھ رکھ کر برہنہ کرنے کی کوشش کرنے لگا ۔ اسی دوران لڑکی کے شور سے اس کا بھائی قیصر عباس اور محمد اقبال وغیرہ موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزم بھاگ گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکنمبر 94-A/TDA کی شادی شدہ دو بچوں کی ماں اغواء ہونے کے بعد ساہیوال سے برآمد
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) چکنمبر 94-A/TDA کی شادی شدہ دو بچوں کی ماں اغواء ہونے کے بعد ساہیوال سے برآمد۔ خاتون ناصرہ بتول اورمبینہ آشنا غلام عباس کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ناصرہ بتول نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ غلام عباس اسے زبردستی کار میں ڈال کر لے گیا اور اس کے ساتھ زناء حرام کرتا رہا ۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر 94-A/TDA کے محمد شہباز بلوچ نے مقدمہ درج کروایا کہ 9 سال قبل اس کی ناصرہ بتول سے شادی ہوئی تھی اور اس کے بطن سے چار سالہ لڑکا اور ایک سالہ لڑکی بھی ہے کو ساہیوال ضلع سرگودھا کے غلام عباس ولد محمد نواز نے جو کہ پہلے سے گھر میں آتا جاتا تھا نے زنائے حرام کیلئے اغوا کر لیا ۔ پولیس تھانہ کروڑ کے ASIمنظور حسین نے محلہ صادق آباد (ساہیوال) میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے ناصرہ بتول کو بازیاب کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ۔جہاں پر ناصرہ بتول نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ غلام عباس اس کو زبردستی کار میں ڈال کر لے گیا اور اس کے ساتھ زنائے حرام کرتا رہا ۔پولیس تھانہ کروڑ نے بیان کی روشنی میں میڈیکل کروا کر ملزم کے خلاف کاروئی شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راپرٹی ٹیکس میں اضافہ زیادتی ہے۔ حکومت عوامی مینڈیٹ کا خیال کرے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ زیادتی ہے ۔ حکومت عوامی مینڈیٹ کا خیال کرے۔ جبکہ ایکسائز آفس لیہ جولائی کی بجائے جنوری میں ٹیکس وصول کرنے لگا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق محمود پہاڑ ، سابق صدر انجمن تاجران و مسلم لیگی رہنما شیخ نذیر حسین ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر سبزی منڈی کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو انتظار حسین قریشی ، چوہدری شاہد محمود گجر نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ
پراپرٹی ٹیکس پہلے 10 فیصد کے حساب وصول کیا جاتاتھا ۔ لیکن اب حکومت نے بڑھا کر 16 فیصد کر دیا ہے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ اسی طرح پراپرٹی ٹیکس کی وصولی جولائی میں کیا جاتی تھی لیکن اب ایکسائز افیسر لیہ نے پالیسی تبدیل کر کے جنوری میں وصولی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایسا ہرگز نہ کیا جائے ۔ انہوں نے DCO لیہ ندیم الرحمن اور ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن افیسر لیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلیفۂ سوئم حضرت عثمان غنی ذالنورین دامادِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) خلیفۂ سوئم حضرت عثمان غنی ذالنورین دامادِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ آپ کی اسلام کیلئے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ سوئم امیر المومنین حضرت عثمان بن عفان کی ولادت عامِ فیل سے چھٹے سال ہوئی ۔ آپ کی کنیت ابو عمرو اور لقب ذوالنورین ہے ۔ آپ قریشی ہیں ۔ آپ کا خاندانی شجرہ عبدالمناف پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب نامہ سے مل جاتا ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ ارویٰ بنت کریز ابن ربیعہ ابن حبیب بن عبد شمس ہیں ۔ اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نانی جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ ماجدہ کی تَواَمَہ یعنی ان کے ساتھ پیدا ہونے والی بہن ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپی زاد بہن ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت حسین و جمیل اور خوبرو تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قدیم الاسلام ہیں اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اسلام کی دعوت حضرت صدیق نے دی، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دونوں ہجرتیں فرمائی۔ پہلے حبشہ کی طرف دوسری مدینہ کی طرف ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دو صاحبزادیاں آئیں ہیں اسی لیے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سابقین اولین اور اول مہاجرین عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور ان صحابہ میں سے ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے جمعِ قرآن کی عزت بخشی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com