لاہور: مجید نظامی کی وفات سے صحافت کا درخشاں باب بند ہو گیا۔ مجید نظامی صحافت کے میدان میں باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار کالمسٹ عقیل خان نے مجید نظامی چیف ایڈیٹر نوائے وقت کے وفات پر کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مجید نظامی کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
عقیل خان کالمسٹ نے کہا کہ مجید نظامی نے ملک کے لیے بہت خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے کام کیا۔مجید نظامی صحافت کے میدان میں سب لوگوں کے معتبر تھے۔