کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے عظیم صحافی ،تحریک پاکستان کے رہنماء مجید نظامی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مجید نظامی کی رحلت کو پاکستانی صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظریاتی صحافت اور حق کی آواز بلند کرنے کے لئے مجید نظامی کی خدمات دور جدید کی صحافت کے لئے مشعل راہ ہے۔
عصمت انور محسود نے مجید نظام کی عظیم صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی رحلت سے پاکستان کی صحافت میں پڑنے والا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا صحافت کے لئے مجید نظامی کی خدمات سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا۔