لاہور : ملی مجلس شرعی نے تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل ایک اہم اجلاس 16مارچ کو تنظیم اسلامی کے دفتر گڑھی شاہو میں طلب کر لیا، نبی آخرالزمان کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر بحرانوں پرقابو پایا جا سکتا ہے۔
علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میںعلماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، علامہ نیاز حسین نقوی، مولانا احمد علی قصوری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری، راغب حسین نعیمی، قاری یعقوب شیخ، حافظ عاکف سعید، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی سازشوں کا مقابلہ اللہ کے آخری نبی کے اتحاد امت کے پیغام سے ہی کیا جاسکتا ہے۔
آپ ابدی اور آخری پیغام لے کر آئے جو آج اور قیامت تک کے لیئے ہر مسئلے کا حل پیش کر رہا ہے اور کرے گا علماء اور عوام نظام مصطفی کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کے لیئے اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔