مجلس و حدت کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی پریس کلب کا مظاہرہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ملت جعفریہ کی نسل کشی کے اصل ذمہ دارحکمراں ہیں ،کراچی بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشتگردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج تک شیعہ نسل کشی میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتا ر نہیں کیا۔ منظم شیعہ نسل کشی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی گھٹ جوڑ کا نتیجہ ہے، شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملگ گیر احتجاج کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور، علی حسین نقوی ، اصغر عباس زیدی سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں سمیت دیگر نے کراچی پریس کلب شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ا حتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔

مظاہرے میں خواتین اور کمسن بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پوسٹرز اور بینز اُٹھائے ہوئے تھے مظاہرین نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ روزانہ ڈاکٹرز، پروفیسرز، وکلاء علما ء،مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز سمیت عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر ان بے گناہوں کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ اُلٹا بے گناہ شیعہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیا جانا اس بات کی واضح دلیل ہے کے حکومت خود براہ راست اس دہشتگردی میں ملوث ہے۔