بدین (عمران عباس) مجلس وحد مسلمین کی جانب سے شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں سید نادر علی شاہ، امان اللہ کورائی، سلیم خاصخیلی، ارشاد علی کیھری، عرفان لاشاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بات کرتے ہوئے حکومت عزادی امام حسین کو محدود کرنا چاہتی ہے جس کو ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں شیعہ عالموں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں جو سراسر ناانصافی ہے ، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ اگر ایسے ہی ان عالموں کو روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا جس کی ذمہ داری پھر حکومت پر عائد ہوگی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں عزادی امام حسین پر پابندیوں کو ختم کیا جائے اور ہمیں عزاداری سے مت روکا جائے۔۔۔