مجلس وحدت مسلمین کا دفاع وطن کنونشن آج اتوار ہوگا
Posted on September 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین کا دفاع وطن کنونشن آج اتوار ہو گا، جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، کنونشن کے تمام انتظاما ت مکمل کرلئے گئے ہیں، ڈی چوک پارلیمنٹ ہاس کے سامنے ہونے والے اس کنونشن میں ملک بھر سے ایک لاکھ لوگ سے زائد جمع ہونگے۔ کنونشن کی سکیورٹی کیلئے چار ہزار وحدت سکاوٹس سکیورٹی کی زمہ داریاں انجام دیں گے۔
جبکہ وفاقی پولیس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہونگے۔ کنونشن میں خواتین کی بھی تعداد موجود ہوگی۔ کونشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائیگا جس میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے واقعات، دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل، طالبان سے مذاکرات، شام اور مصر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر موقف پیش کیا جائیگا۔
کنونشن سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی قائدین جن میں علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضاسمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔