مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ ہونے والی ایک پریس کانفرنس
Posted on September 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک کہاکہ اس وقت پورا جہان اسلام کئی مسائل سے دوچار ہے اور استعماری طاقتیں سازشوں کے تحت اسلامی ممالک کے اندر دہشتگردی کا بیج بو رہے ہیں۔
اسلامی ممالک میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں دہشتگردی پھیل رہی ہے اور ناحق انسان کا خون بہایا جا رہا ہے۔ امریکہ ، اسرائیل اور عرب ممالک کے اتحاد نے مختلف اسلامی ممالک کے اندر بے جا مداخلت کر کے وہاں کے امن کو غارت کردیا گیا ہے۔ مصر، شام، عراق ، افغانستان، تیونس، لیبیا سمیت دیگر ممالک میں اس اتحاد نے وہاں کی حکومتوں کو گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اس اتحاد کے ان اقدامات کے باعث ان ممالک کے اندر دہشتگردی نے جنم لیا ہے اور یہاں تک کہ مقدس مقامات تک کی بیحرمتی کی گئی اور کئی مقامات گرائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ امریکہ ، اسرائیل اور عرب ممالک کے اتحاد نے دہشتگرد عناصر کو پروموٹ کرنے کے علاوہ فنڈنگ بھی کررہے ہیں جس کے باعث لاکھوں مسلمان ابتک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔امریکہ اور اس کے اتحادی تبدیلی کے نام پر انسانی خون بہا رہے ہیں اور یہ صورتحال دن بدن بگڑی جارہی ہے۔ امریکی جنگی جنون عراق ، افغانستان اور لیبیا سے نکل کر اب شام کی طرف جارہا ہے اور ایک اسلامی ملک کو اسرائیل مخالف ہونے کی سازش دی جارہی ہے لیکن افسوس کے بات یہ ہے کہ اس عمل میں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نہ صرف پیش پیش ہیں بلکہ امریکہ کو یہاں تک آفر کرادی گئی ہے کہ جنگ تم کرو، اخراجات ہم کریں گے۔یعنی مسلمانوں کا قتل مسلمانوں کے خراچ پر ہوگا اور یہ ممالک اپنی ذمینی اور سمندری راستے تک فراہم کریں گے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اس مسئلہ پر کھل کر مخالفت کرنی چاہیے اور اقوام متحدہ میں شام پر ممکنہ حملے کو روکوانے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کوشام پر ممکنہ امریکی حملہ اور مصر میں ہونے والے واقعات اور ایک جمہوری حکومت کے خاتمے کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریگی اور امریکہ سمیت ان تمام عرب ممالک کی مذمت کرے گی کہ جو صیہونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔