مجلس وحدت المسلمین تلہار کیجانب سے بدین حیدرآباد روڈ پر دھرنا

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) مجلس وحدت المسلمین تلہار کیجانب سے شیعہ کارکنان کے قتل عام اور جوابداروں کی عدم گرفتاری کیخلاف ارشاد کہیری، مولانا عالم طاہری ، شہزاد گاڈہی و دیگر کی قیادت میںبدین حیدرآباد روڈ پر دھرنا دیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے تفتان جانے والے زائرین غیر محفوظ ہیں پاکستان میں شیعہ کارکنان کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور پشاور سانحوں میں ہونیوالے شہداء کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا ہے پارٹی کی کال پر ہم تین گھنٹے دھرنا جاری رکھیں گے۔