مجلس وحدت مسلمین ضلع کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اسلام آباد : ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف نعرے بلند کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخو ں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے چولہے بچھ رہے ہیں لیکن حکومت ان مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کے بجائے آئے روز تیل اور بجلی کی قیمتوں بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئی ایم ایف کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس ظالمانہ فیصلے کو فورا واپس لے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت نے پہلے جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا۔

اور اب آئے روز آئی ایم ایف کے ایما پر پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ان کا خون چونسا جارہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماں نے پی آئی اے، ریلوے اور پاکستان اسٹیل مل سمیت 32 قومی اداروں کی نجکاری کیے فیصلے کی بھی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان بیچنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ اسی وجہ سے آئے روز قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے انہیں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔