اسلام آباد ( پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباسی جعفری راجہ بازار راولپنڈی سے نکالے جانیوالے چہلم امام حسین علیہ اسلام کے جلوس کی قیادت کریں گے، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا، پریس ریلیز کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین علیہ اسلام کی مناسبت سے سوموار کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے نکالے گئے جلوس عزا میں شرکت کی اور مختلف ماتمی انجمنوں کے کیمپوں میں جا کر بانیان مجالس، جلوس ہائے عزا کے منتطمین اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ راجہ بازار راولپنڈی کے جلوس عزا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، اسلام آباد کے راہنما علامہ محمد حسین مبلغی، علامہ فخر عباس علوی، علامہ علی شیر انصاری، مولانا چوہدری ضیغم عباس اور مولانا عابد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر عزادار ی پہلے واجب تھی تو موجودہ حالات کے تناظر میں راولپنڈی میں چہلم امام حسین علیہ اسلام کے جلوس میں شامل ہونا اوجب ہے، انشاء اللہ یہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر ہی چکلے گا اور اپنے مقررہ روٹ سے ہی گزر کر اپنی منزل پر پہنچے گا۔
Allama Nasir Abbas Jafri
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان