تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

Pakistan Army

Pakistan Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان آرمی میں تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، اہم عہدوں پر تعیناتی متوقع ہے۔

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل زاہد لطیف، میجر جنرل اکرام الحق، میجر جنرل عبداللہ خان شامل ہیں، آئندہ دو تین روز میں پاک فوج میں اہم تبادلے متوقع ہیں۔

تین اہم عہدے اس وقت خالی ہیں جس میں کور کمانڈر بہاولپور، چیف آف لاجسٹک سٹاف اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن شامل ہیں۔ تین ترقی پانے والے افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی متوقع ہے۔