اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے انتہائی حساس مقامات، ایئر پورٹس، اسکولز اور سرکاری دفاترو عمارات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان کا اہم اجلاس ہوا ہے جس کی سربراہی مولوی فضل اللہ نے کی جس میں پاکستان کے ایئرپورٹس، حساس اداروں کی عمارتوں، اسکولوں، سرکاری دفاتر اور اہم مقامات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
طالبان کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر خفیہ اداروں نے حکومت پاکستان کو فوری طور پر خصوصی حفاظتی اقدامات کی تجویزدی ہے۔