شہد میجر جہانزیب کا جسد خاکی ملتان پہنچا دیا گیا، نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر جہانزیب کا جسد خاکی ملتان پہنچا د یا گیا، نماز جنازہ کل پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیگی۔

اکتیس سالہ میجر جہانزیب دو ہزار دو میں اپنے ریٹائرڈ کرنل والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے افواج پاکستان کا حصہ بنے وہ گزشتہ روز متنی کے علاقے میں گاڑی پر حملے کے دوران شہید ہو گئے۔ ان کی میت آج صبح آبائی شہر ملتان پہنچا دی گئی۔

شہادت کی اطلاع ملتے ہی عزیز و اقارب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ میجر جہانزیب کے والد کرنل ریٹائرڈ نور محمد کہتے ہیں انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ لڑنے والے نہ رہے تو بہنوں کی عزت بھی محفوظ نہیں رہے گی۔

میجر جہانزیب کے بڑے بھائی کے آسٹریلیا میں مقیم ہونے کے باعث نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر دو بجے کور ہیڈکوارٹرز میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔