لاہور (جیوڈیسک) نشان حیدر حاصل کرنیوالے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ فداحسین اور میجر جنرل سجاد علی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 کو گجرات کے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئے تھے۔میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی جنگ میں سلیمانکی کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔