کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر پولنگ 18 جنوری کو ہوگی ۔ضمنی الیکشن کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 218 پر مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں سمیت سات امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔18 جنوری کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپر 263 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔
حلقہ میں مجموعی طور پر ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 8 آٹھ ہزار 398 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 215 اور مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 183 ہے۔حلقہ میں سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔