کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر اظہار افسوس اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم میدان سیاست کے چند نظریاتی وجمہوریت پسند سیاستدانوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے ہمیشہ حب الوطنی اور عوام دوستی کی سیاست کے باوجود بینظیر بھٹو کی شہادت کی بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی وفاداری نبھائی۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ امین فہیم جمہوریت پسند ہونے کے باوجود معتدل مزاج اور سیاسی بنیاد پرستی سے عاری افہام و تفہیم کے قائل سیاستدان تھے جو اپنے ہر فیصلے میں ہمیشہ قومی و عوامی مفاد کو ملحوظ رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ ہونے کے باوجود انہوں نے نہ تو وزارت عظمیٰ کے حصول پر اصرار کیا اور نہ ہی نظر انداز کئے جانے پر ایسا کوئی احتجاج کیا جس سے پیپلز پارٹی یا اس کی حکومت وساکھ کو کوئی نقصان پہنچے بلکہ وہ قائدین کی ہر زیادتی اور اپنے ساتھ کئے جانے والے ہر استحصال کو خاموشی سے برداشت کرتے ہوئے ہمیشہ اعلیٰ ترین سیاستدان ہونے کا ثبوت پیش کرتے رہے اور اپنی اسی اعلیٰ ظرفی نے انہیں بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار کرکے موت کی آغوش میں دھکیل دیا اور آج پورے ملک کی فضا ان کی وفات کی وجہ سے سوگوار ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے اعلیٰ افسر اور نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر نیرج کمار کی کتاب میں نائن الیون حملوں کیلئے بھارت سے فنڈنگ کے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہاب تو اقوام عالم کو یہ بات سمجھ آجانی چاہئے کہ سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کا سرپرست ‘ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مجرم ‘ بنگلہ دیش میں عدم استحکام اور پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھارت صرف پڑوسیوں کیلئے خطرہ یا مسلمانوں کا ہی دشمن نہیں بلکہ عالمی امن و مستقبل کیلئے بھی خطرہ ہے اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کی فنڈنگ کے انکشاف سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ دنیا کو بھارت کی شرپسندی سے محفوظ رکھنے کیلئے نہ صرف کشمیرکوبھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانا ضروری ہے بلکہ جونا گڑھ سے بھی بھارتی تسلط کا خاتمہ اور اس کا پاکستان سے الحاق ہی دنیا کے مستقبل کو بھارتی دہشتگردی سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدین میں ذوالفقار مرزا کی فتح ان کی عوامی مقبولی و حمایت کی وجہ یا قومی خدمت کا صلہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی ناقص حکمت عملی ‘ حکومتی بیڈ گورننس اور استحصال کیخلاف پیپلز پارٹی سے عوامی بیزار ی کا اظہار اور اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب روایتی سیاست ‘ منافق سیاستدانوں ‘ استحصالی نظام اور کرپشن ولوٹ مار کیخلاف ردعمل دینے پر آمادہ ہوچکے ہیں ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد میں متحدہ کی فتح اور بدین سے پیپلز پارٹی کے واش آ ¶ٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت ثابت کررہا ہے کہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہ تو کسی کی کارکردگی پر مٹی ڈالی جاسکتی ہے اور نہ ہی بیڈ گورننس کے ذریعے زیادہ دیر عوام پر اقتدار برقرار رکھنا ممکن ہے عوام میں صرف وہی رہ سکتا ہے جو عوام کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھتا ہے اور اس عزم پر عملدرآمد کرکے دکھاتا ہے اسلئے فتح پانے والوں کو کرپشن کی روایت کا اسیر بننے کی بجائے خدمت کی عادت اپنانی ہوگی۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مخدوم امین فہیم کی رحلت و وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی‘سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی ودیگر نے کہا کہ ان جیسے جمہوریت پسند ‘ عوام دوست اور محب وطن و نظریاتی سیاستدان کا انتقال قومی سیاست کیلئے بڑا نقصان ہے اور ایک خلاءہے جو تادیر پُر نہیں ہوسکے گا ۔ سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں نے میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کانیا گورنر تعینات کرنے کے فیصلے کی حمایت اور میر غضنفر خان کو گورنر گلگت بلتستان تعینات ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔