کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات کی گئی۔
ملاقات کے بعد گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی پارٹی قیادت سے کوئی ناراضگی نہیں میڈیا رائی کا پہاڑ نہ بنائے پرویز مشرف سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم نے ملاقات میں کسی ناراضگی کا ذکر نہیں کیا،۔ مخدوم امین فہیم پارٹی کے صدر ہیں شیری رحمان سے انکے کوئی اختلافات نہیں۔
دونوں رہنماوں کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے نکات ابھی نہیں بتا سکتے۔