بھٹ شاہ (قاسم حسین) تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابقہ مرکزی رہنماں مرحوم مخدوم امین فہیم کے انتقال کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 218 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والی پہلی خاتون آزاد امیدوار ثنا ملو کھانی نے آج انھوں نے درگاہ شا لطیف پر حاصری دی اور فاتحہ خوانی کی جس میں ثنا ملوکھانی نے کہا کہ شاہ لطیف بھٹائی میرے سیاسی ٫سماجی ٫اور روحانی رہبر ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ این اے 218 سے میں آزاد نہ حثیت میں الیکشن لڑوں گی مجھے کسی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل نہیں ہے. انھوں نے کہا کہ میری جدوجہد مورثی سیاست کے خلاف ہے اور میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے میدان عمل میں آئی ہوں. میں مورثی سیاست کے خلاف کھڑی ہونے والی واحد خاتون ہوںں .مجھے عوام کی مدد اور تایئد حاصل ہے۔
ثنا ملو کھانی نے مزیدکہا کہ میں ضلع مٹیاری کے غریبوں .خواتین .نجوانوں محنت کشوں اور اقلتیوں کی آواز ہوں . اور کامیاب ہو کر روزگار .تعلیم روڑ رستوں کی بحالی کا کام کرو گی انہوں نے کہا کہ وہ اپنا مرکزی الیکشن آفیس جلد بھٹ شاہ میں قائم کرے گی. انھوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ الیکشن میں میری بھرپور حمایت کرے میں مخدوموں جاموٹوں پیرو اور سرداروں کے اتحاد کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہی ہوں