لیہ: میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام جامع مسجد چاہ چانڈیاں والی میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی و شہادت امیر حمزہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محبوب الحسن گولڑوی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت صحابہ کرام کانصب العین تھا۔ محفل میلاد مصطفی و شہادت امیر حمزہ کی صدارت علامہ سعید احمد باروی نے کی۔
نعت شریف پڑھنے کی سعادت حافظ عبدالحمیدجلالی، کامران چشتی اورمحمد صدیق پرہار نے حاصل کی۔علامہ محبوب الحسن گولڑوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام نے اتباع رسول ،عشق رسول اورمودت رسول کوعام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کی تعلیمات پرعمل کرکے ہم اپنے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں۔ محفل میلادمصطفی وشہادت امیرحمزہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔