ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں آجکل جوڑیاں ٹوٹنے کا سیزن ہے، فرحان اختر کے بعد ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے بھی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ فرحان اختر اپنی اہلیہ ادھونا سے الگ ہوئے تو رنبیر اور کترینہ کی جوڑی بھی ٹوٹ گئی۔
بھارتی میڈیا نے ایک اور خبر سنائی کہ بالی ووڈ کی منی ملائیکہ اور ارباز نے بھی راستے جدا کر لیے۔
اداکارہ ملائیکہ ان دنوں الگ گھر میں رہ رہی ہیں اور جلد ہی دونوں طلاق کا اعلان کرنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئٹم گرل کی برطانوی تاجر سے بڑھتی ہوئی قربت جوڑے میں علیحدگی کا سبب بنی۔