بالی وڈ اداکارہ ملائکہ شراوت نے فلمی انداز میں شادی کی پیش کش کرنے والے نوجوان کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
جشن سنگھ نامی نوجوان نے بالی وڈ حسینہ ملائکہ شراوت کو شادی کی پیش کش ایک ٹی وی ریالٹی شو میں کی۔ شادی کی پیش کش کیلئے نوجوان نے کچھ ایسا فلمی انداز اختیار کیا کہ ملائکہ شراوت کے پاس ہاں کہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا۔ شادی کی پیش کش قبول کر کے ملائکہ نے سب کو حیران کر دیا۔ ٹی وی شو کی انتظامیہ کو بھی ملائکہ کے اس فیصلے کی توقع نہیں تھی۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ ٹی وی شو کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ابھی ملائکہ کو یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔