لوئر دیر (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے اہم معاشی منصوبہ ہے ،مالاکنڈ ڈویژن اقتصادی راہداری کیلئے مختصر اورمحفوظ راستہ ہے ۔
لوئردیر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں وفاقی و صوبائی حکومت سے مالاکنڈ ڈویژن کے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے خصوصی پیکیج ، صنعتی بستیاں اورسوئی گیس کی فراہمی کے مطالبات کیے گئے۔