وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مالاکنڈ ڈویژن سے فوج کی بتدریج واپسی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اس لئے صوبائی حکومت نے اگلے ماہ سے فوج کی بتدریج واپسی کی منظوری دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں شانگلہ، بونیر سے واپسی کا عمل شروع ہو جائیگا۔ دوسرے میں اپر دیر، لوئر دیر سے فوج واپس جائے گی۔ تاہم پاک افغان سرحد پر فوج تعینات رہے گی۔ علاقے سے فوج کی واپسی کے بعد سکیورٹی انتظامات پولیس سنبھالے گی۔