نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی ہارورڈ یونی ورسٹی نے ملالہ یوسف زئی کو 2013 کے لئے پیٹر گومز ہیومینی ٹیرین ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ملالہ یوسف زئی تعلیم عام کرنے کا پیغام لے کر مختلف ممالک کے دورے پر ہے۔ امریکا کی ہارورڈ یونی ورسٹی کے دورے میں ملالہ کو ہارورڈ فاونڈیشن کی جانب سے پیٹر گومز ہیومینی ٹیرین ایوارڈ 2013 دیا گیا۔
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب میں ملالہ نے کہا کہ اب وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ سیاست دان بننا چاہتی ہے کیونکہ ڈاکٹر صرف زخموں کا علاج کرسکتا ہے لیکن سیاست دان لوگوں کو زخمی ہونے سے روک سکتا ہے۔ ملالہ کا کہنا تھا اسے امید ہے کہ ایک دن وہ پاکستان واپس جائے گی اور وہاں ہارورڈ جیسا تعلیمی ادارہ قائم کرے گی۔