ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملالہ یوسف زئی کو اعلی ترین ایمبیسڈر آف کانشیئس ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملالہ یوسف زئی اور امریکی گلوکار اور انسانی حقوق کے کارکن ہیری بیلافونٹے کو مشترکہ طور پر ایمبیسڈر آف کانشیئس شعور کے سفیر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری سلیل سیٹھی نے کہا کہ انسانی حقوق اور انصاف کے لئے آواز بلند کرنے اور دوسروں کے لئے انسانی خدمت کا عملی نمونہ پیش کرنے کی وجہ سے ملالہ اور ہیری صحیح معنوں میں شعور کے سفیر ہیں۔