ملالہ یوسف زئی کو ضمیر کی سفیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Malala Yousuf

Malala Yousuf

ڈبلنایمن (جیوڈیسک) سٹی انٹرنیشنل نے ملالہ یوسف زئی کو ضمیر کی سفیر یعنی ایمبیسیڈر آف کانشنس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انسانی حقوق کیلئے خدمات پریہ ایوارڈ دینے کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہوئی، جہاں ملالہ یوسف زئی اورامریکی گلوکار ہیری بلفونٹے Harry Belafonte کو مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ملالہ یوسف زئی کو یورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ سخاروف پرائزکے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد سات شخصیات میں ایڈورڈ اسنوڈن بھی شامل ہیں جنہوں نے امریکا کی خفیہ معلومات دنیا بھرکو فراہم کی ہیں تاہم ملالہ کو یورپ کی تین بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کے سبب ایوارڈ انہی کا مقدر بننے کا امکان ہے۔ 65 ہزار ڈالر کا یہ انعام اگلے ماہ دیاجائے گا۔ اس سے پہلے نیلسن منڈیلا اور آنگ سانگ سوچی کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔