اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں۔ ترجمان پرائم منسٹر ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ملالہ یوسف زئی نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر پوری قوم کو بجا طور پر فخر ہے۔