برمنگھم (جیوڈیسک) نوبل ایوارڈیافتہ ملالہ یوسف زئی نے آسکرایوارڈ جیتنے پر شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے اب حکومت غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مؤثر قانون سازی کرے گی۔
برمنگھم سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دوسری بارآسکرایوارڈ اپنے نام کرنے پر وہ شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو شرمین عبید چنائے پرفخر ہے،وہ مظلوم خواتین کے حقوق کی بات کرنے پر ان کاشکریہ ادا کرتی ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ آسکرایوارڈ کے بعد امیدہے کہ پاکستانی حکومت غیرت کے نام پر قتل کیخلاف مؤثر قانون سازی کرے گی۔