سوات (جیوڈیسک) اوسلو میں نوبل انعام دینے کی تقریب سوات میں بھی دیکھی گئی مقامی اسکول میں امن جرگے نے تقریب دکھانے کا اہتمام کیا تھا مختلف اسکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بچوں کی خوشی تو قابل دید رہی۔ گل مکئی کو نوبل انعام ملتے ہی تقریب جشن میں بدل گئی۔ سوات کے شہریوں نے مٹھائی تقسیم کی ملالہ کے اساتذہ اور رشتہ دار بھی دختر پاکستان کی قابلیت کی تعریفیں کرتے رہے۔
سوات کے شہریوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ملالہ یوسف زئی کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔